
جنیوا: ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے تسلیم کیا ہےکہ ایران کے افزودہ شدہ یورینیم کے زیادہ تر ذخائر ملک کے اندر ہی ہیں۔
ایک انٹرویو میں رافیل گروسی نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے پاس بہت کم اطلاعات ہیں جو کہ بہت منفی بات ہے۔ بلاشبہ ایرانی جوہری تنصیبات، امریکی حملے میں شدید نقصان کا شکار ہوئیں مگر اس کے باوجود یہ تاثر قائم ہے کہ ایران کے پاس اب بھی افزودہ شدہ یورینیم کے ذخائر کہیں محفوظ ہیں۔ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے نقطہ نظر سے یہ بات انتہائی اہم ہے۔


































