Fri Oct 16, 2026

ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان

روزانہ کی خبریں

ایرانی بحریہ نے ڈیزل اسمگل کرنے والا ایک اور غیر ملکی بحری جہاز قبضے میں لے لیا

تہران : ایرانی بحریہ نے خلیج کے پانی میں ڈیزل اسمگل کرنے والے غیر ملکی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا۔ بحریہ کے کمانڈر کرنل حاجان کا کہنا ہے کہ جنوبی شہر پارسیان میں اسمگل شدہ ڈیزل لے جانے والا ایک غیر ملکی بحری جہاز قبضے میں لیا گیا ہے۔ معائنے کے بعد بحری جہاز میں ایک لاکھ 50 ہزار لیٹر ڈیزل موجود ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جہاز کے 11 کریو ممبرز کو تفتیش کے لیے نظربند کردیا گیا ہے۔ کرنل حاجان نے یہ نہیں بتایا کہ قبضے میں لیا گیا بحری جہاز کس ملک کی ملکیت ہے اور یہ کہ اسے کب قبضے میں لیا گیا۔اس سے قبل رواں برس جنوری میں ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کا پرچم بردار کیمیکل ٹینکر قبضے میں لے لیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular