
تہران : ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی اہداف پر شدید حملے کئے ہیں، کویت میں ڈرون حملے سے آئل سیکٹر کمپلیکس میں آگ لگ گئی۔ ایران نے کویت میں آئل کمپلیکس کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا جس سے دو پاور پلانٹس، وزارت تیل کی عمارت اور پانی صاف کرنے والے کارخانے کو نقصان پہنچا جبکہ وزارت تیل کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ ایران نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر بھی میزائل حملہ کیا۔ جس سے دھماکا ہوا اور دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔
امریکی اور اسرائیلی فوج کے بھی ایران پر حملے جاری ہیں، ایران کے پیٹرو کیمیکل تنصیبات پر حملے میں پانچ افراد شہید جبکہ 170 زخمی ہوگئے۔ امریکا نے ایران کا شاہ کار اسپورٹس اسٹیڈیم بھی تباہ کردیا۔ پاسداران انقلاب نے اصفہان میں ایک ایم-کیو نائن جاسوس ڈرون طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔


































