Sun Oct 18, 2026

یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

روزانہ کی خبریں

ایرانی وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کی لبنانی وزیراعظم سے ملاقات

میونخ : ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی اور مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے 58 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں ایرانی اور لبنانی عوام کے گہرے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران لبنان میں سیاسی اور اقتصادی استحکام کا خواہاں ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ لبنان میں سیاسی استحکام کے لئے ضروری ہے کہ غیر علاقائی طاقتیں لبنان کے امور میں مداخلت نہ کریں۔ اس ملاقات میں لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے بھی لبنان میں پائیدار سیاسی اور اقتصادی استحکام پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم لبنانی حکومت اور عوام ک طرف سے ایران کی بے لوث حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ لبنان کے وزیر اعظم نے کہا کہ لبنان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular