
تہران : بیلجیئم میں قید ایرانی سفارتکار اسداللہ اسدی پانچ سال بعد واپس تہران پہنچ گئے، انہیں جولائی 2018 میں جرمنی کی ریاست بایرن میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ویانا میں اپنی قیام گاہ کی جانب لوٹ رہے تھے ان پر دہشت گرد گروہ منافقین خلق کے اجلاس پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا بیہودہ الزام عائد کیا گیا تھا انہیں پہلے جرمنی میں قید رکھا گیا پھر بیلجئم منتقل کردیا جہاں وہ جیل میں تھے۔ اسداللہ اسدی کی رہائی عمان کی کوششوں سے عمل میں آئی ہے۔ ایران نے اپنے سفارتکارکے بدلے جاسوسی کے الزام میں گرفتار بیلجئم کے امدادی کارکن آلیویئر وانڈ کاسٹل کو رہا کردیا ہے۔ جو برسلز پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل عمان کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ رہائی پانے والے افراد کو اپنے اپنے ملکوں کو واپسی کی تیاری کے لیے برسلز اور تہران سے اس کے دارالحکومت مسقط پہنچایا گیا تھا۔


































