
تہران : ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی حملوں کے جواب میں آپریشن نصر 2 کی گیارہویں لہر کے تحت شام کے علاقے التنف میں امریکی فوج کے اسپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹر پر حملہ کیا ہے۔ یہ کارروائی ایرانشہر کے علاقے بمپور میں شہید فوجی اہلکاروں کے بدلے میں کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے دوران ایک ریڈار سسٹم کو تباہ کیا گیا اور اسپیشل آپریشنز کے لیے استعمال ہونے والے متعدد ہیلی کاپٹر بھی نشانہ بنا کر تباہ کیے گئے جبکہ بڑی تعداد میں امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ پاسداران نے مزید دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول بدستور ایرانی افواج کے پاس ہے اور جب تک امریکا کی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں گی اس خطے سے تیل اور گیس کی ایک بوند بھی برآمد نہیں ہونے دی جائے گی۔
ایران نے بحرین ۔ کویت ۔ قطر اور اردن میں بھی امریکی تنصیبات پر جوابی حملے کئے۔ بحرین میں سخیر بیس پر امریکی ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جبکہ کویت میں میزائلوں کی بیٹری تباہ کردی۔


































