
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران غزہ پر جاری مذاکرات میں حماس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ حماس پولیٹیکل بیورو کے سربراہ خلیل الحیہ سے فون پر بات کرتے ہوئے پزشکیان نے کہا کہ ایران مذاکراتی عمل کے دوران فلسطینی رہنماؤں کی جانب سے کیے جانے والے ہر اقدام اور ہر فیصلے کی حمایت کرے گا۔


































