میدانی لحاظ سے نا قابل تلافی شکست اور ناکامیوں کے بعد دشمن نے پہلے غزہ کے محاصرے اور پھر نام نہاد مذاکرات اور امن و صلح کا ہتھکنڈا اختیار کیا
فلسطینی عوام اور تحریکوں کا بیدار، متحد اور ایک دوسرے سے جڑے رہنا، الہیٰ نصرت کا سبب ہے، ولی امر مسلمین کاحما س کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نام جوابی خط
تہران (نیوز ڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور اسے جعلی و غاصب صہیونی حکومت کے شر سے نجات دلانے کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا ، حما س کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نا م جوابی خط میں ولی امر مسلمین نے امریکا اور صہیونی حکومت کی سازشوں کے مقابلے میں فلسطینی استقامتی محاذ کے اقدامات کی قدردانی کی اور انہیں امت مسلمہ کی عزت و سربلندی کا باعث قرار دیا، آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ میدانی لحاظ سے ناقابل تلافی شکست اور ناکامیوں کا سامنا کرنے والے کمزور دشمن نے توسیع پسندانہ منصوبوں اور فلسطینیوں کے مسلمہ حقوق کی پامالی کے لئے پہلے تو غزہ کے مظلوم عوام کے اقتصادی دباو ¿ اور محاصرے کا ہتھکنڈہ اپنایا اور اس کے بعد مذاکرات کے حیلے اور امن و صلح اور سازباز کے نام پر آگے بڑھانے کی کوشش کرتا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ استقامتی تحریک اور فلسطین کی بہادر قوم، منطق، عقل اور تجربے کی بنیاد پر دشمنوں کی د ھمکیوں اور پیشکش کے جھانسے میں نہیں آئے گی اور ماضی کی طرح اپنی بے مثال استقامت کے ذریعے عزت و سربلندی کا راستہ اپنائے گی،انہوں نے اپنے خط میں دشمن کے ناپاک منصوبوں اور سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے فلسطینی عوام اور فلسطینی تحریکوں کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور ہوشیاری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایران ہمیشہ کی طرح انسانی اور اسلامی فریضے کو ادا کرتا رہے گا اور انہیں جعلی اور غاصب صہیونی حکومت کے شر سے نجات دلانے کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا، فلسطینی عوام اور تحریکوں کا بیدار، متحد اور ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہنا، جو ہمیشہ دشمن کی منحوس سازشوں کو ناکام بنانے میں موثر واقع ہوا ہے، الہیٰ نصرت کا سبب ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران مظلوم فلسطینیوں کی مد د سے کبھی پیچھے نہیں…
ایران مظلوم فلسطینیوں کی مد د سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا( ولی امر مسلمین)
-
Ilyas - جولائی 9, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































