
تہران : تہران میں امریکی سفارتخانے پر طلبا کے قبضے کی سالگرہ پر ایران کی فضا امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ یوم اللہ کے موقع پر تہران سمیت پورے ملک میں بڑی بڑی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔شرکا نے 4 نومبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور عالمی سامراج سے نفرت و بیزاری کا اظہار اور بانی انقلاب اسلامی، شہداء اور اپنے اصولی موقف سے تجدید عہد کیا۔ 4نومبر 1979 کو ایرانی طلبا نے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکی سازشوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تہران میں امریکی سفارت خانے ( جاسوسی کے اڈے) پرقبضہ کرلیا تھا۔ امریکا نے 24 اپریل 1980 کو یرغمالیوں کو چھڑانے کیلئے آپریشن کیا لیکن طبس کے صحرا میں طیارہ فضا میں ہی پھٹ گیا اور یہ مشن ناکام ہوگیا۔


































