
تہران : ایران نے امریکا اور اسرائیل کیخلاف باب المندب میں نیا محاذ کھولنے کی دھمکی دیدی۔ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ ہم دشمن کے محاذ پر ہونیوالی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اگر ایران یا اس کے جزائر کو نشانہ بنایا گیا تو باب المندب کی اہم گزرگاہ میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے خبردارکیا کہ دشمن اگر خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں بحری نقل و حرکت کے ذریعے ایران کو دھمکانا چاہتا ہے تو ہم اس کے لیے سرپرائز کے طور پر دوسرے محاذ کھولیں گے۔ امریکی اپنی مشکلات اور مسائل میں ایک اور آبنائے کا اضافہ نہ کریں۔


































