Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ایران نے اسرائیلی جہاز سمیت 3 جہازوں کو نشانہ بنایا، 2 تحویل میں لے لئے

تہران : پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اسرائیلی جہاز سمیت تین جہازوں کو نشانہ بنایا، دو کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پاسداران نے ایک بیان میں کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں دو خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کی نشاندہی کر کے انہیں روک لیا۔
انہوں نے ایک جہاز کی شناخت پاناما کے پرچم بردار کنٹینر شپ ایم ایس این فرانسسکا اور دوسرے کی لائبیریا کے پرچم بردار ایپامینوداس کے طور پر کی۔ ٹریکنگ ویب سائٹ میرین ٹریفک کے مطابق دونوں جہازوں کی آخری معلوم پوزیشن آبنائے میں عمان کے شمال مشرق میں ایرانی ساحل کے قریب تھی۔
اس سے قبل، برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی مانیٹریو کے ایم ٹی او نے بتایا کہ ایک کنٹینر جہاز نے اطلاع دی کہ اسے عمان کے شمال مشرق میں 15 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ایک کشتی نے نشانہ بنایا، جس سے جہاز کے برج کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق الگ واقعے میں، ایک تیسرے جہاز پر بھی فائرنگ کی گئی اور اسے ایرانی ساحل سے آٹھ ناٹیکل میل مغرب میں روک دیا گیا۔
ایرانی بحریہ کے مطابق دونوں جہاز بغیر اجازت سرگرم تھے اور بار بار قواعد کی خلاف ورزیاں کر رہے تھے، ان کی جانب سے نیویگیشن سسٹم میں رد و بدل کیا گیا تھا، دونوں جہازوں کو آبنائے ہرمز میں سیفٹی کو خطرے میں ڈالنے پر قبضے میں لیا گیا، جنہیں ایرانی ساحل پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular