
تہران : ایران نے اسرائیل کی ڈیمونا ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنادیا۔ حملے کیلئے فتح اور خیبر میزائل استعمال کئے گئے۔ میزائل لگنے سے ایک عمارت تباہ اور بیس افراد زخمی ہوگئے۔حملے سے ایک اور عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔
پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہےکہ ڈیمونا کے بارہ مقامات کو میزائلوں نے کامیاب نشانہ بنایا۔ جنوبی اسرائیل کے شہر ڈیمونا میں اسرائیل کی اہم جوہری تنصیب واقع ہیں۔


































