
دوحہ : قطری وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ایران کو آبنائے ہرمز کو دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرنے کی تنبیہ کر دی۔ قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ قطری وزیرِاعظم نے زور دیا کہ تمام فریق ثالثی کی کوششوں کا مثبت جواب دیں تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام قائم ہو سکے۔ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ بحری جہاز رانی کی آزادی ایک مسلمہ بین الاقوامی اصول ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز کو بند کرنا یا اسے سودے بازی کے آلے کے طور پر استعمال کرنا بحران کو مزید سنگین بنا دے گا۔


































