Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کیلئے امریکا کو ایران کی شرائط پر عمل کرنا ہوگا، ایران

تہران: ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے شرائط کی فہرست تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نےکہا کہ خطے میں جنگ کا خاتمہ ان شرائط میں شامل ہے۔
۔قطری وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی سے ملاقات کے بعد محسن رضائی نے کہا کہ امریکا کو پہلے ایران کی شرائط پوری کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، اس کے بعد ہی ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکا پر اعتماد نہیں کیونکہ وہ ماضی میں کئی مرتبہ سفارت کاری اور مذاکرات کو دھوکا دے چکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیاکہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی کارروائی کی تو تہران امریکی فوجی اور معاشی مفادات کو ایسا نقصان پہنچائے گا جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
قطری وزیراعظم نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف سے بھی ملاقاتیں کیں اور خطے میں مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق قطری حکام کا کہنا ہےکہ ملاقات میں آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کا مشترکہ منصوبہ معاہدے میں شامل کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular