
تہران : ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی کے دوران میزائل اور ڈرون لانچرز کی بحالی کی رفتار جنگ سے پہلے کی سطح سے بھی بڑھ گئی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل سید مجید موسوی نے کہا کہ ایران نے صرف دو ہفتوں کی جنگ بندی کے دوران اپنی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنا لیا ہے۔ جنرل موسوی کے مطابق دشمن اس طرح کی رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ انہوں نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے بعد اسے دنیا کے مختلف حصوں سے اسلحہ لانا پڑ رہا ہے۔ ایرانی کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ امریکا اس مرحلے میں بھی ناکام ہو چکا ہے اور خطے میں اپنی پوزیشن کھو رہا ہے۔


































