Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ایران نے القاعدہ لیڈر کی ایران میں موجودگی کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا

نیویارک : اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مشن نے دہشتگرد گروہ القاعدہ کے سرغنہ کی ایران میں موجودگی کے دعویٰ کو مسترد کردیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے مزید کہا کہ القاعدہ کا عالمی نیٹ ورک اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد ختم ہو گیا تھا اور یہ تنظیم اب موجود نہیں ہے، لیکن اس کا انتہا پسندی پہ مبنی نظریہ اب بھی باقی ہے۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے مزید کہا کہ داعش گروپ نے القاعدہ کی جگہ لے لی ہے اور دہشت گردی کی ایک نئی شکل بنائی ہے۔ ایرانی مشن نے مزید کہا کہ القاعدہ کے نئے نامزد کردہ نام نہاد لیڈر کا پتہ نایاب ہے، یہ غلط معلومات ممکنہ طور پر انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تہران کے علاقائی اثر و رسوخ کے خلاف کیے گئے دعوے اور واشنگٹن کے الزامات کو دہراتے ہوئے تہران میں القاعدہ دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ہونے کا الزام لگایا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نید پرایس نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں دعوی کیا کہ دہشت گرد گروہ القاعدہ کا نیا سرغنہ سیف العدل ایران میں ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ داعش کا بانی اور سرپرست ہے، اور اس الزام کو چھپانے کے لیے ایران سمیت دیگر ممالک کے خلاف دہشت گردی کا الزام لگایا جاتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular