
تہران : ایران نے اپنے مذاکراتی وفد کو میناب 168 کا نام دیا ہے۔ یہ نام اس اسکول کی یاد میں رکھا گیا ہے جس پر امریکہ نے بمباری کی تھی اور جس کے نتیجے میں 168 معصوم بچیاں شہید ہو گئی تھیں۔ اسپیکر باقر قالیباف جس پرواز سے اسلام آباد پہنچے اس ہوائی جہاز کی ہر سیٹ پر ان شہید بچوں کی تصویریں لگا کر دنیا کو پیغام دیا کہ میں اکیلا نہیں آیا۔ میرے ساتھ وہ ادھورے خواب اور وہ خاموش چیخیں ہیں جو عالمی طاقتوں کا قرض ہے۔ میناب 168 صرف ایک نام نہیں بلکہ ایک یاد، احتجاج اور پیغام ہے کہ معصوم جانوں کی قربانیوں کو تاریخ میں زندہ رکھا جائے اور دنیا کو ان واقعات کی حقیقت سے آگاہ کیا جائے گا۔


































