Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ایران: گرلز اسکول پر زہریلی گیس کے حملوں میں ملوث 100 سے زائد افراد گرفتار

تہران : ایران میں گرلز اسکولوں پر زہریلی گیس کے حملوں میں ملوث سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایران میں انٹیلی جنس ایجنسیوں۔ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے زہریلی گیس کے حملوں کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مشترکہ کارروائیاں کیں۔ تہران، قم، زنجان، خوزستان، ہمدان، فارس، گیلان سمیت کئی صوبوں میں آپریشن کے دوران سو سے زائد افراد کو شناخت کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان نے عوام اور طلباء میں دہشت پھیلانے۔ لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش اور نظام سے متعلق شکوک و شبہات پیدا کرنے کیلئے اسکولوں پر زہریلی گیس کے حملے کئے۔ ملزمان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے شرارت۔ ایڈونچر یا اسکول کی چھٹی کرانے کی نیت سے بدبودار اور بے خطر مواد کا استعمال کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے تاکہ ملزمان کے ملک دشمن تنطیموں سے رابطوں کا پتہ لگایا جاسکے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular