Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ایران کے خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملے

تہران: ایران نے خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملے کیے ، حملوں میں اسلحہ گوداموں اور امریکی افواج کے لاجسٹک آلات کو میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے اردن کے علاقے الرکبان میں امریکی فوجی اڈے پر ایف پندرہ طیارہ تباہ کرنے اور متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کر دیا، بیان میں کہا امریکی اڈے پر دفاعی ریڈار سسٹم تباہ کیا، بحرین میں میزائل حملے سے امریکی کمپنی ایمازون کا مرکزی ڈیٹا سینٹر تباہ ہوا۔
بحرین کے شہر محرق اور رفاع میں امریکی ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا، کویت میں امریکی ریڈار، مواصلاتی نظام اور سیٹلائٹ تنصیبات پر میزائل اور ڈرونز داغے گئے۔
کویت کی علی السالم اور احمد الجابر ایئربیس پر ایم کیو نائن ڈرون ہینگر کو ٹارگٹ کیا گیا، ایف پی ایس 117 ریڈار، پیٹریاٹ دفاعی نظام اور فضائی دفاع سے متعلق سیٹلائٹ مواصلاتی نظام تباہ ہوگئے۔ کیمپ العدیر میں ہیلی کاپٹروں کے پارکنگ ایریا پر ڈرون حملہ کیا گیا، الجابر بیس میں فوجی دستوں کی رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اس کے علاوہ کویت کے مغربی علاقے میں واقع امریکی فوجی اڈے کیمپ دوحہ کو ڈورن حملوں کا نشانہ بنایا، حملوں میں اسلحہ گوداموں اور امریکی افواج کے لاجسٹک آلات کو نشانہ بنایا گیا۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کارروائی امریکا کی مسلسل جارحیت کے جواب میں کی گئی، دشمن کی کسی بھی نئی کارروائی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جارح دشمن کو سزا دینے کی کارروائی بدستور جاری ہے، یہ خطہ امریکی جارحیت پسند افواج کیلئے نہیں ہے، مزید جانی نقصان سے بچنے کیلئے امریکی فوج کو خطہ چھوڑ دینا چاہئے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular