
تہران: امریکا نے ایران پر دوسرے دن بھی حملے جاری رکھے۔ امریکا نے ایران کے علاقوں میں سرویلئنس صلاحیتوں، کمیونی کیشن اور فضائی دفاعی نظام پر حملے کیے۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق میرین کور، فضائیہ اور نیوی نے ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا۔ حملے امریکی افواج اور تجارتی جہازوں کیلئے خطرے کے جواب میں کیے۔ امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے کویت ۔ بحرین اور اردن میں امریکا کے اٹھارہ فوجی مقامات کو نشانہ بنایا۔ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد تینوں ممالک میں زوردار دھماکے سنے گئے۔ بعض امریکی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔


































