
دبئی: حماس کے سیاسی دفتر کے سینئر رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ اسرائیل کیخلاف جنگ میں ایران، حزب اللہ اور تمام حامی قوتوں کو شرکت کیلئے آمادہ کریں گے۔ دبئی میں عرب ٹی وی کو انٹرویو میں موسی ابو مرزوق نے کہا کہ عملاً حالیہ جنگ حماس جیت چکی ہے عرب اسرائیل کشیدگی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں اسرائیلی ہلاک اور قیدی بنے۔ روس اور چین سمیت کئی ہمدرد ممالک نے فلسطینی عوام کی حمایت کیلئے صف بندی کی ہے۔ حماس رہنما نے مزید کہا کہ جنگ بندی کیلئے دوست اور برادر عرب ممالک سے امیدیں باندھی ہوئی ہے۔ حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے فوری جنگ بندی سمیت متعدد شرائط رکھی ہیں۔


































