
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس صرف اکیس سے بائیس فیصد میزائل باقی ہیں۔ اس کے پاس معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ این بی سی نیوز کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی حملوں میں ایران کی فوجی صلاحیت کو نمایاں نقصان پہنچا ہے۔ بیشتر ڈرون فیکٹریاں، لانچنگ پیڈز اور میزائل تیاری کے مراکز ناکارہ بنا دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت خود کو مضبوط اور باوقار سمجھتی ہے، مگر اب انہیں ایسے فیصلے کرنے پڑ سکتے ہیں جن کا وہ پہلے تصور نہیں کرتے تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کے حل میں وقت لگتا ہے، یہ کام فوری نہیں ہوتے۔ میں ڈیموکریٹ ہوتا تو کوئی نہ پوچھتا کہ جنگ کب جیتی جائےگی۔


































