
تہران :ایرانی حکومت نے مظاہروں کے دوران گرفتار بائیس ہزار افراد کو عام معافی دینے کا اعلان کردیا۔ایران کی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے بتایا کہ کل 82,656 قیدیوں اور ملزموں کو عام معافی دی گئی ہے ان میں بائیس ہزار ایسے ملزمان ہیں جنہیں مہسا امینی کی موت کے بعد ہونے والے مظاہروں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ معافی پانے والوں نے چوری یا کسی پرتشدد کے جرائم کا ارتکاب نہیں کیا تھا۔پچھلی رپورٹس میں تجویز کیا گیا تھا کہ ماہ رمضان سے پہلے ولی امرمسلمین آیت اللہ علی خامنہ ای بہت سے لوگوں کو معاف کر سکتے ہیں جو مظاہروں میں پھنس گئے تھے۔
یاد رہے کہ ایران میں مہسا امینی کی موت کے بعد بیرونی ایما پر پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس میں سینکڑوں افراد ہلاک وزخمی ہوگئے تھے۔


































