
تہران: ایران نے جوہری امور پر امریکی تجاویز کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ مزید ایٹمی بجلی گھر تعمیر کرنے پر کام کر رہا ہے۔ قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی کے مطابق، ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم اور روس کے درمیان ایران میں آٹھ بجلی گھروں کی تعمیر کے لیے ایک معاہدہ ہوا ہے، جن میں سے چار بوشہر میں واقع ہوں گے۔


































