
تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرانی عوام کو بغاوت پر اکسانے اورحملوں کے دھمکی آمیزبیانات پر اقوام متحدہ کو باضابطہ شکایت درج کرادی۔
ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سیکیورٹی کونسل کے صدر کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے بیانات سیاسی عدم استحکام کو بڑھاوا اور تشدد کو ہوا دیتے ہیں اور ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کے بیانات کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی بنیادی قانونی اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ یہ بیان سیاسی عدم استحکام کو بڑھاوا دیتا ہے، تشدد کو ہوا دیتا ہے اور ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ امریکی حکام نے حالیہ اقتصادی احتجاجات کے دوران ایران پر ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ ایران نے واضح کیا کہ وہ اقتصادی احتجاجات کو مناسب طریقے سے حل کرے گا اور کسی بھی بیرونی مداخلت یا اندرونی انتشار کی کوششوں کے خلاف مضبوط موقف رکھتا ہے۔ ایروندانی نے ٹرمپ کے بیانات کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی بنیادی قانونی اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے، جس میں طاقت کے استعمال یا دھمکی کی ممانعت اور ریاستوں کے اندرونی امور میں مداخلت کی ممانعت شامل ہے۔


































