
تہران: ایران کے سینئر فوجی عہدیدار میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم ایرانی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے خون کے آخری قطرہ تک لڑیں گی۔ محسن رضائی نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز میں اپنے مقرر کردہ بحری راستے کے علاوہ کسی دوسرے راستے کو فعال نہیں ہونے دے گا۔ ان کے مطابق، اگر امریکہ کسی ایسے راستے پر جنگی جہاز لاتا ہے جسے ایران غیر قانونی قرار دیتا ہے، تو ایران انہیں نشانہ بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران یوکرین میں تین مقامات پر حملے کی تیاری کر چکا تھا لیکن یوکرین کی جانب سے معذرت کے بعد یہ منصوبہ منسوخ کر دیا گیا۔


































