Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایران کی کوئی پراکسی ہے نہ ہی اس کی ضرورت ہے، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے خطے میں پراکسی قوتوں کے خاتمے کے پروپیگنڈہ کے جواب میں کہا ہے کہ ایران کو اپنے مقاصد کے حصول کیلئے کسی پراکسی کی ضرورت نہیں ہے۔
پیغمبر اسلام (ص) کی لخت جگر، مادر حسنین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے بعض شعراء اور ذاکرین اہلبیت علیھم السلام نے ولی امر مسلمین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ولی امر المسلمین نے کہا کہ ممالک پر تسلط کا امریکی منصوبہ دو چیزوں پر مشتمل ہے آمریت یا پھر افراتفری۔ انہوں نے شام میں افراتفری پیدا کی اور اس وقت یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں فتح نصیب ہوئی ہے، ایک امریکی ارکان اشارتاً کہتا ہے کہ جو کوئی بھی ایران کے اندر فتنہ پھیلائے گا ہم اس کی مدد کریں گے۔ گویا ان احمقوں کو حماقت کی سوجھی ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی عوام امریکہ کے لئے غلامی کرنے والے ہر شخص کو اپنے پاوں تلے روند ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن مسلسل کہتے آرہے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ خطے میں اپنی پراکسی قوتوں سے محروم ہو گیا ہے یہ ایک اور واضح غلطی ہے! اسلامی جمہوریہ کی کوئی پراکسی نہیں ہے۔ یمن لڑتا ہے کیونکہ وہ ایمان رکھتا ہے۔ حزب اللہ لڑتی ہے کیونکہ ایمان کی طاقت اسے میدان میں لاتی ہے۔ حماس اور جہاد اسلامی لڑتے ہیں کیونکہ ان کا عقیدہ انہیں ایسا کرنے پر مجبور کرتا ہے، وہ ہماری پراکسی نہیں ہیں۔ ولی امر مسلمین نے کہا کہ اگر ہم کسی دن اقدام کرنا چاہیں تو ہمیں کسی پراکسی کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پیشین گوئی کرتا ہوں کہ شام میں بھی ایک مضبوط اور معزز گروہ پیدا ہوگا۔ انہوں نے شام کے حوالے سے کہا کہ شام کے نوجوان کے پاس کھونے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ ان کی یونیورسٹی غیر محفوظ، ان کا اسکول غیر محفوظ، ان کے گھر غیر محفوظ، ان کی گلی اور محلہ غیر محفوظ، ان کی زندگی غیر محفوظ ہے، آخر وہ کیا کرے؟ ان لوگوں کو پوری قوت اور عزم کے ساتھ ان کیخلاف کھڑا ہونا چاہیے جنہوں نے اس ناامنی اور افراتفری کا منصوبہ بنایا اور جنہوں نے اس کو عملی کیا، اور انشاء اللہ وہ ان پر غلبہ پائیں گے۔ خدا کے فضل سے خطے کا مستقبل اس کے حال (آج) سے بہتر ہو گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular