
تہران : ایران کے شہر بجنورد کی خواتین نے ہندوستان کی باحجاب طالبات کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ بجنورد کی خواتین نے ہندوستان کی باپردہ اور باحجاب طالبات کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کی باپردہ مسلمان خواتین کو ہراساں کرنے کے اقدام کی بھر پور مذمت کی۔ ایرانی اسٹوڈنٹس کی بڑی انجمنوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان میں با حجاب مسلمان طالبات اپنے ابتدائی حقوق کے لئے ہر روز جدوجہد کر رہی ہیں۔


































