ونیزویلا کی مددکیلئے روانہ کیے گئے پانچ تیل ٹینکروں میں سے آخری جہاز بھی ونیزویلا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا،آخری جہاز پیر کی شام ونیزویلا پہنچا
بحری جہاز 18اپریل کو ایران کے ساحلی شہر بندر عباس سے روانہ ہوا تھا،دو ٹینکروں نے تیل اتار کر ایران کی جانب واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے
کاراکس (نیوز ڈیسک) ایران نے پانچ تیل بردارجہاز وینزویلا پہنچاکرامریکی غرور وتکبرخاک میں ملادیا ، ایران کی جانب سے ونیزویلا کی مددکیلئے روانہ کیے گئے پانچ تیل ٹینکروں میں سے آخری جہاز بھی ونیزویلا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا،کلاول نامی تیل بردار بحری جہاز پیر کی شام جیسے ہی ونیزویلا کے شمالی ساحل پر پہنچا فوج نے اسے بحفاظت اپنے گھیرے میں لے لیا ، یہ بحری جہاز 18اپریل کو ایران کے ساحلی شہر بندر عباس سے روانہ ہوا تھا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم کے ساتھ پوری شجاعت کے ساتھ ونیزویلاپہنچ گیا،اس سے پہلے ایران کے چار بحری جہاز پیٹرول لے کر ونیزویلا پہنچے تھے۔ ان میں سے دو تیل ٹینکروں نے ایران کی جانب واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے، امریکا نے تہران اور کاراکاس کے درمیان نئے معاشی اتحاد کو روکنے کے لیے دھمکی دی تھی کہ وہ ایرانی بحری جہازوں کو ونیزویلا نہیں پہنچنے دے گا ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران وینزویلا حکومت کی درخواست پر مزید پٹرول بھی ارسال کرے گا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران نے آئل ٹینکرز ونیزویلا پہنچا کر امریکی غرور خاک…
ایران نے آئل ٹینکرز ونیزویلا پہنچا کر امریکی غرور خاک میں ملادیا
-
Ilyas - جون 5, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 12
- 0 minute read


































