
تہران : ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بحری کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کردی، ان کا شمار ایران کی عسکری قیادت کی اہم ترین شخصیات میں ہوتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے باضابطہ طور پر اپنی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ ایرانی میڈیا نے بتایا کمانڈر تنگسیری ایک فضائی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جاملے۔


































