
تہران: ایران نے تبریز پیٹرو کیمیکل پلانٹ پر حملے کے جواب میں کویت کے پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا. جس سے ایک انڈین کارکن ہلاک ہوگیا۔ اسرائیل نے ایران کے اندر شدید فضائی حملے شروع کئے۔ بجلی کے انفراسٹرکچر پر حملے کے باعث تہران اور کرج کے بعض علاقوں کی بجلی معطل ہوئی جسے جلد ہی بحال کردیا گیا۔ خنداب میں ہیوی واٹر ری ایکٹر پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ہیوی واٹر ری ایکٹر کو اسرائیلی حملے میں شدید نقصان پہنچا ہے اور اس نے کام کرنا بند کر دیا ہے۔ ایران نے اسرائیل اور خلیجی ممالک میں امریکی اہداف پر شدید حملے کئے۔ کویت کے پاور پلانٹ پر حملے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ ایک کارکن ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ جنوبی اسرائیل میں صنعتی زون پر حملے سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔


































