
تہران: ایرانی سکیورٹی فورسز نے امریکا اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 39 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خفیہ اہلکاروں کی جانب سے یہ کارروائی تہران میں کی گئی جس کے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں سے 27 کا تعلق 2 دہشتگرد گروہوں سے ہے اور ان میں سے ایک ملزم سیستان بلوچستان صوبے میں آپریشنل سیل قائم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور اسٹار لنک ڈیوائسز برآمد کیا گیا ہے، ملزمان سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی سے متعلق ڈیٹا اور لوکیشن جارح نیٹ ورکس کو فراہم کر رہے تھے۔


































