
تہران : ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی مزید دوٹیموں کے 23 ارکان کو شناخت کرکے 13 کوگرفتار کرلیا گیا۔ وزارت انٹیلی جنس نے بتایا کہ صیہونی دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف تہران، اصفہان، یزد، مغربی آذربائیجان اور گلستان کے صوبوں میں کارروائیاں کی گئیں اور ٹیم کے ارکان اور ان کے سہولت کاروں کا سراغ لگایا گیا ۔ دہشت گرد گروپ کے زیر استعمال مختلف جاسوسی اور آپریشنل آلات بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق اب تک صیہونی جاسوسی اور دہشت گردی کی 6 ٹیموں کا قلع قمعہ کیا جاچکا ہے۔ ان ٹیموں کا سرغنہ ایک یورپی ملک میں مقیم ہے اور اپنے لئے سیروس کا نام استعمال کرتا ہے جبکہ ایران کے اندر انسٹاگرام، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا اپیس کے ذریعے لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتا رہا ہے۔ کارندوں کے ساتھ بھی رابطے کے لئے انہی ذرائع کو استعمال کر کے ابتدائی ہدایات بھیجتا رہا ہے۔


































