Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عالمی عدالت کا اسرائیل نواز فیصلہ، جرمنی کیخلاف درخواست مسترد

دی ہیگ : عالمی عدالت نے نکاراگوا کی جانب سے اسرائیل کی حمایت پر جرمنی کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کردی۔ نکاراگوا نے گزشتہ ماہ 1948 کے نسل کشی کنونشن کی مبینہ خلاف ورزیوں پر جرمنی کے خلاف اپنا مقدمہ دائر کیا تھا۔
عدالت نے کہاکہ حالات ایسے نہیں ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 41 کے تحت اپنی طاقت کے استعمال کے لیے عارضی اقدامات کی نشاندہی کی جائے۔ نکاراگوا نے سماعتوں کے دوران دلیل دی تھی کہ جرمنی نے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کر کے 1948 کے نسل کشی کنونشن اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔ وہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ وہاں نسل کشی کا خطرہ ہے۔
جرمنی نے الزامات کی تردید کی اور اس کے وکیل نے دلیل دی کہ نکاراگوا کا مقدمہ جلد بازی میں، اسے ناقص شواہد کی بنیاد پر اور دائرہ اختیار کی کمی کی وجہ سے خارج کردینا چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular