
تل ابیب: حماس کے خلاف جنگ میں مسلسل ناکامی کے بعد اسرائیل میں رائے عامہ وزیراعظم نتن ہاہو کے خلاف ہورہی ہے۔ ہزاروں صیہونیوں نے دارالحکومت تل ابیب میں وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ جانے کی کوشش کی تو مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔اسرائیلی پولیس نے مظاہرین کو وزیرِ اعظم ہاؤس جانے سے روک دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت غزہ سے مغویوں کی واپسی میں 6 ماہ سے ناکام ہے، غزہ جنگ روکیں اور یرغمال اسرائیلی واپس لائیں۔ مظاہرے میں صیہونیوں نے وزیراعظم نتن یاہو سے فوری طور پر مستعفی ہوکر عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔


































