
تہران : ایران اور جرمنی کے درمیان سفارتی بحران شدت اختیارکرگیا۔ دونوں نے دو دو سفارتکاروں کو نکال دیا۔ تہران میں ایرانی نژاد جرمن شہری کو ایرانی عدالت سے سزائے موت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا آغاز ہوا اور جرمنی نے بطور احتجاج دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا۔ اپنے سفارت کاروں کی بےدخلی پر ایران نے بھی تہران میں تعینات دو جرمن سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ایران کے داخلی اور عدالتی امور میں جرمن حکومت کی مداخلت کے بعد ناپسندیدہ عناصر کے طور پر دو جرمن سفارت کاروں کو بے دخل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے جرمنی کے رویے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ سفارت کاروں کی بے دخلی جرمن حکومت کو جواب ہے۔


































