Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جموں و کشمیر تنازع اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے، بھارتی وزیر دفاع کا بیان جموں و کشمیر تنازع کے حقائق کو مسخ کرتا ہے، بھارت کے بے بنیاد الزامات کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضے سے توجہ ہٹانا ہے۔ بیان کے مطابق بھارتی حکومت علاقائی اور عالمی امن و سلامتی خطرے میں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہے، بھارت پاکستانی عوام اور حکومت کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہ سمجھے، پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، معرکہ حق کے دوران پوری قوم اور مسلح افواج نے اس عزم کا مظاہرہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی اور داخلی عدم استحکام سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، عالمی برادری بھارت کے مسلسل جارحانہ طرز عمل کا نوٹس لے۔ بیان کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی ضمانت سلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہے، اقوام متحدہ بھارت کو سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہ کرنے پر جوابدہ ٹھہرائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular