Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر میںبھارتی درندگی برقرار، انسانی حقوق کی پامالی بندکی جائیں(او آئی سی )

رواں ہفتے مزید 6جوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کردیا گیا،3جوان پلوامہ،3کو سری نگر میں شہیدکیا گیا،بڈگام اور سوپور سے ایک درجن نوجوان گرفتار
مسئلہ کشمیر مسلم ا±مّہ کا اہم معاملہ ہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے،او آئی سی، بھارت مسلم اکثریت سے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے،پاکستان
سری نگر(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی جاری ہے رواں ہفتے مزید 6جوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کردیا گیا، ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کے ذریعے ایک بارپھربربریت کا مظاہرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا،قابض فورسزنے وادی میں مو بائل اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی جبکہ ضلع کے داخلی اورخارجی راستے بھی بند کردیئے گئے ہیں ،ادھر سری نگر میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو محاصرے کی آڑ میں شہید کر دیا،بھارتی فوجیوں نے بڈگام اور سوپور کے علاقوں سے 12 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے،علاوہ ازیں او آئی سی رابطہ گروپ نے عالمی برادری اور بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد اور انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا ہے اس کے علاوہ بھارت سے تمام گرفتار کشمیری رہانے کا مطالبہ بھی کیا ہے ، ورچول اجلاس میں میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کی مخالفت کی گئی. اجلاس میں زور دیا گیا کہ مسئلہ کشمیر مسلم ا±مّہ کا اہم معاملہ ہے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں نئے بھارتی ڈومیسائل قانون کو مسترد کردیا گیا، شرکا نے بھارت پر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے پر زور دیا،رابطہ گروپ کے اجلاس نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے، کشمیریوں کا محاصرہ اور لاک ڈاو¿ن ختم کرنے کا مطالبہ کیا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت بزور بازو حریت کے جذبے کو ہندوتوا سوچ سے کچلنے کی کوشش کررہا ہے اور مقبوضہ کشمیرکو مسلم اکثریت سے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، گروپ کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں ،پیلٹ گنزکے استعمال سے آگاہ کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular