
سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے،مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا یہ واقعہ ضلع کلگام میں پیش آیا، جہاں بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں 5 نوجوانوں کو شہید کیا۔ فوج نے ضلع پلواما سے 5 نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔گزشتہ روز بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا تھا۔


































