
بھارتی ریاست گوا میں توہین رسالت پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹس سے کشیدگی پھیل گئی۔ مسلمانوں نے کئی علاقوں میں احتجاج کیا۔ گوا میں انسٹا گرام پر جعلی اکاؤنٹس سے توہین رسالت پر مبنی پوسٹس پھیلادی گئیں۔ قابل اعتراض پوشٹوں کی اطلاع ملتے ہی گوا کے علاقے مڈگاؤں، پونڈا، ماپوسا میں کشیدگی پھیل گئی جمعہ کی رات مسلمانوں کی بڑی تعداد تینوں علاقوں میں تھانوں کے باہر جمع ہوئی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو معاملے کی جانچ اور قصورواروں کو پکڑنے کا یقین دلایا اور انھیں گھر واپس بھیجا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے سائبر ٹیم تشکیل دی ہے۔ ہفتے تک کوئی کارروائی نہ ہونے ہر مشتعل افراد نے ایک بار پھر مرگاؤ پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول کر مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے سڑک کو بلاک کر دیا۔ جس سے ٹریفک مفلوج ہوگیا۔ پولیس حکام کی جلد مجرموں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی پر مشتعل افراد منتشر ہوگئے۔


































