Sun Oct 18, 2026

خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

بھارت: جودھ پور میں عید پر مسلم کش فسادات، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ

جودھ پور: بھارت کے شہر جودھ پور میں عید پر مسلم کش فسادات کے باعث مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کردی گئی ہیں۔ تنازع چاند رات کو اس وقت شروع ہوا جب ہندو اور مسلم برادریوں کے ارکان نے جلوری گیٹ کے علاقے میں مذہبی پرچم لہرانے پر ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے کے قریب جہاں نماز پڑھی جاتی ہے وہاں ہندو دیوتا پاراشورام کے جھنڈے تھے جبکہ جھنڈوں کو ہٹانے کے بارے میں تنازع پیدا ہوا کیونکہ مقامی مسلم کمیونٹی عید کے موقع پر ہر سال جھنڈا لگاتی ہے۔ جلوری گیٹ علاقے کے قریب ایک مسجد بھی واقع ہے اس لیے پولیس نے ہجوم کو وہاں جمع ہونے کی اجازت نہیں دی اور ہجوم کومنتشر کرنے کے دوران کشیدگی بڑھ گئی اور پتھراؤ کیا گیا۔ فسادات کے دوران علاقے میں نماز عید کے لیے نصب لاؤڈ اسپیکر بھی اتار دیے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 5 پولیس اہلکاروں سمیت کئی دیگر افراد زخمی ہوئے۔ عید کی نماز کے بعد فریقین کے درمیان جھڑپوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہوا جبکہ کچھ لوگوں نے جلوری گیٹ کے قریب پتھراؤ کیا جھڑپوں کے دوران فسادیوں نے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے اور کئی اے ٹی ایم میں بھی توڑ پھوڑ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
جھڑپوں اور فسادات کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ رات سے ہی انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں۔ دوسری جانب راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے جھڑپوں کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو شہر میں ہر قیمت پر امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular