Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ہندوستان: دہلی یونیورسٹی نے نصاب سے علامہ اقبال سے متعلق مضمون نکال دیا

دہلی : ہندوستان کی دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال سے متعلق مضمون نصاب سے نکالنے کی قرار داد کو منظور کرلیا۔ غیرمنقسم ہندوستان کے لیے مشہور ملی نغمہ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا‘ لکھنے والے اور نظریہ پاکستان کے خالق علامہ محمد اقبال سے متعلق مضمون کو بی اے کے نصاب سے نکال دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علامہ اقبال سے متعلق مضمون بی اے کے چھٹے سمسٹر میں ’ماڈرن انڈین پولیٹیکل تھاٹ‘ کے عنوان سے باب کا حصہ ہے۔ دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے حکام نے متفقہ رائے کے بعد قرارداد منظور کرتے ہوئے اس مضمون کو نصاب سے خارج کردیا، ان کا کہنا ہے کہ اب یہ معاملہ یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل کے سامنے پیش کیا جائے گا جو حتمی فیصلہ کرے گی۔ جامعہ کی اکیڈمک کونسل کے ایک رکن کے مطابق پولیٹکل سائنس کے نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے ایک قرارداد پیش کی گئی، جس کے مطابق ’اقبال: کمیونٹی‘ کے عنوان سے موجود مضمون کو نصاب سے نکال دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیٹکل سائنس کے نصاب میں 11 یونٹس ہیں جن کا مقصد انفرادی مفکرین کے ذریعے اہم موضوعات کا مطالعہ کرنا ہے، ان میں سے ایک یونٹ ’اقبال: کمیونٹی‘ کے عنوان سے بھی موجود تھا، جسے نصاب سے نکال دیا گیا ہے۔ان کے مطابق نصاب میں یہ تبدیلی اسے جدید بنانے کی مہم کے سلسلے میں کی گئی ہے، تاہم دیگر مفکرین جن میں رام موہن رائے، پنڈتا رمابائی، سوامی وویکانند، مہاتما گاندھی اور بھیم راؤ امبیڈکر شامل ہیں اور نصاب کا حصہ ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular