
بدایوں : بدایوں کی مقامی عدالت نے آل انڈیا ہندو مہا سبھا کے عہدیدار مکیش پٹیل کی جانب سے دائر درخواست پر متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔ درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ بدایوں میں واقع جامع مسجد کمپلیکس کبھی ہندو بادشاہ مہیپال کا قلعہ تھا۔ مسلم حکمراں شمس الدین التمش نے نیل کنٹھ مہادیو مندر کے ایک حصہ کو گراکر مسجد تعمیر کرائی۔واضح رہے کہ 800 سال پرانی یہ عظیم الشان جامع مسجد ہندوستان کی بڑی اور قدیم ترین مساجد میں ایک ہے۔


































