
ترکیہ میں رن آف الیکشن، قوم پرست سنان اوغان کنگ میکر بن گئے
انقرہ: ترکیہ میں رن آف الیکشن کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ قوم پرست سنان اوغان کنگ میکر بن گئے۔ ترکیہ کے صدارتی الیکشن میں کوئی امیدوار کامیابی حاصل نہ کرسکا تھا۔ صدر رجب طیب اردوان نے 49 اعشاریہ 49 فی صد ووٹ حاصل کیے۔ جب کہ ان کے مدِ مقابل کمال کلیچ دار اوگلو نے 44 اعشاریہ 79 فی صد ووٹ حاصل کیے۔ تیسرے امیدوار سنان اوغان نے 5.23 فیصد ووٹ لئے ہیں۔ وہ 28 مئی کو دوبارہ الیکشن میں کنگ میکر بن کر سامنے آئےہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ کرد نواز جماعت کو کوئی رعایت نہ دینے کی شرط پر کمال کلیچ داراوغلو کی حمایت کرسکتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پناہ گزینوں کو واپس بھیجنا ہماری سرخ لکیریں ہیں۔ ادھر صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ رن آف الیکشن کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ اب ہم پہلے راؤنڈ میں حاصل کیے گئے ووٹوں کو دُگنا کر دیں گے اور ایک تاریخی فتح حاصل کریں گے۔ ہم رن آف میں ایک اور بڑے مارجن سے واپس آئیں گے۔


































