
اسلام آباد: گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 61 فیصد نے مقبول ترین لیڈر قرار دیا ہے جبکہ 36 فیصد لوگ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین کے خلاف مثبت رائے رکھتے ہیں۔ پبلک پلس رپورٹ کے نام سے شائع گیلپ پاکستان کی جانب سے 2 ہزار افراد سے سروے کیا گیا جس میں چاروں صوبوں کے شہری اور دیہی علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔ اس میں کہا گیا کہ اس طرح کے سروے میں غلطی کا تناسب تین سے چار فیصد ہے جبکہ 95 فیصد نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان کو 67 فیصد آبادی نے مثبت ریٹنگ دی جبکہ 37 فیصد نے منفی ریٹنگ دی۔ اس کے علاوہ پنجاب سے 29 فیصد، سندھ سے 28 فیصد اور خیبر پختونخوا سے 14فیصد نے مثبت ریٹنگ دی جو ان صوبوں میں کسی بھی سیاست دان کو دی گئی سب سے زیادہ ریٹنگ ہے دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کو 65 فیصد پاکستانیوں نے منفی ریٹنگ دی جبکہ 32 فیصد نے ان کے بارے میں مثبت رائے دی، دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب کے عوام نے ان کے بارے میـں سب سے زیادہ مثبت رائے کا اظہار کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق ہر 5 میں سے 3 افراد نے وزیراعظم کے بھائی نواز شریف کو منفی ریٹنگ دی جبکہ 36 فیصد نے مثبت ریٹنگ دی، دیگر صوبوں کے عوام کے مقابلے میں خیبر پختونخوا کے عوام نے نواز شریف کے بارے میں سب سے زیادہ منفی رائے کا اظہار کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیے 36 فیصد نے مثبت جبکہ 57 فیصد نے منفی رائے دی اور دیگر صوبوں کے مقابلوں میں سندھ کے عوام نے سب سے زیادہ مثبت آرا کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کو 61 فیصد نے منفی اور 34 فیصد نے مثبت ریٹنگ دی اور پنجاب کے عوام نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں ان کے لیے سب سے زیادہ مثبت رائے دی۔ سروے میں حصہ لینے والے افراد کی اکثریت نے ملک کے موجودہ معاشی بحران کا ذمہ دار پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی موجودہ حکومت کو قرار دیا جبکہ 38 فیصد نے اس کی ذمہ داری تحریک انصاف کی سابقہ حکومت پر عائد کی۔


































