
تہران : ایران مسلسل 13 ویں رات دھماکوں سے گونجتا رہا۔ امریکا نے کرمان۔ بندر عباس۔ قشم جزیرے اور سیرک میں فضائی حملے کئے۔ اہواز پر حملے میں چار شہری شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حملوں میں ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز۔ ڈرون ذخیرہ گاہوں، مواصلاتی نیٹ ورکس، ساحلی نگرانی کے مراکز اور بحری عسکری صلاحیتوں کونشانہ بنایا گیا۔ایران نے قشم جزیرے پر پرواز کرنیوالا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ صوبہ کرمان میں ٹام ہاک میزائل فضا میں تباہ کردیا گیا۔ ایران نے ردعمل میں کویت پر شدید حملہ کیا۔ امریکی اڈے کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔


































