دمشق : شام میں داعش کے سربراہ ابو ابراھیم الہاشمی القریشی نے خود کو اور اپنے اہلخانہ کو بم سے اُڑادیا۔ جبکہ امریکا نے اسے مارنے کا دعوی کیاہے۔ جوبائیڈن انتظامیہ کے سینئر عہدیدار ایڈ او کیفی نے بتایا کہ امریکی فوج اور داعش کے درمیان جھڑپ میں ابو ابراھیم نے امریکی حملے کے دوران خود کو اور اپنے اہلخانہ کو بم سے اُڑا دیا۔ ہلاک شدہ 13 افراد میں 4 خواتین اور 6 بچے بھی شامل ہیں تاہم پینٹاگون کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتوں میں ایک بھی امریکی اہلکار شامل نہیں۔پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جان کربی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مشن کا انتظام سینٹرل کمانڈ نے سنبھالا ہوا تھا جو مشرقی وسطیٰ میں فوجی آپریشنز اور دیگر سرگرمیوں کا ذمہ دار ہے۔