
ریاض : سعودی عرب کی نام نہاد عدالت نے ام القریٰ یونیورسٹی کے پروفیسر محمد بن محسن بصرہ کو حکام پر تنقید کے جرم میں 30 سال قید کی سزا سنا دی۔ انہوں نے سعودی عرب کے ٹی وی چینل العربیہ، قطر کے بائیکاٹ اور ملک میں سیکیورٹی اور خفیہ اداروں کے ذریعے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے پر تنقید کی تھی۔ واضح رہے کہ سعودی عدالتوں میں حکومت مخالف انسانی حقوق اور سماجی کارکنوں کو سخت سزائیں دینے کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے اور اب تک بارہا مختلف من چاہے الزامات کے تحت سینکڑوں شہریوں کو سخت ترین سزائیں دی جا چکی ہیں اور سزا پانے والوں میں قانونی طور پر نابالغ افراد بھی شامل ہیں۔


































