Sat Oct 10, 2026

گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب میں 7 شیعہ نوجوانوں کو سزائے موت، 20 حکومتی مخالفین کے سر قلم

جدہ: سعودی عرب میں فٹبال ورلڈ کپ کے دوران 20 افراد کے سرقلم کردئے گئے جبکہ مزید 7 شیعہ نوجوانوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ نوجوانوں کا تعلق صوبہ الشرقیہ کے علاقے قطیف سے ہے اور انہیں جھوٹے مقدمات کے تحت پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے زیادہ تر نوجوانوں کو حکومت مخالف مظاہروں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ دوسری جانب برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی حکام نے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران 20 افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا۔ اخبار کے مطابق ایسے وقت جب دنیا کی توجہ قطر میں فٹبال کے مقابلوں پر مرکوز تھی۔ سعودی عرب نے مخالفین کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری رکھا اور بیس سے زائد مخالفین کو دہشت گرد اور ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیکر قتل کردیا ۔ اخبار نے پارلیمنٹیرینز کے ایک گروپ کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ کرسمس کی تعطیلات کے دوران ایک گروپ کی سزائے موت پر عملدرآمد کا امکان ہے۔ سعودی حکام اپنے وحشیانہ اقدام کو چھپانے کیلئے کرسمس کو کور یا ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular