
صنعا: امریکی اور برطانوی فضائیہ کے حملوں کے جواب میں یمنی فوج نے اسرائیل پر دو بیلسٹک میزائل داغ دئے۔ یمنی فوج کے میزائل داغنے کے بعد وسطی اسرائیل کے وسیع علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے. اسرائیل پر داغے گئے میزائلوں کا ملبہ حاریش اور بیت شیمش کے علاقوں میں گرا۔
اس سے قبل امریکی اور برطانوی فضائیہ کے طیاروں نے یمن کے صوبے الحدیدہ میں کئی ٹھکانوں پر بم باری کی۔ حملوں میں الحدیدہ صوبے کے جنوب میں واقع گورنری التحیتا میں ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے حوثی مجاہدین نے بیلسٹک میزائل داغے تھے۔ جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا میں وزارت دفاع اور فوجی انتظامی دفاتر سمیت بارہ مقامات کو نشانہ بنایا۔


































